چین کے ساتھ مل کر تعمیروترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے: اسحاق ڈار 

چین کے ساتھ مل کر تعمیروترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے: اسحاق ڈار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا اور چین مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہے،گزشتہ حکومت نے سی پیک کے منصوبوں پر الزام تراشی کی اور سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا،چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں،چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی،ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر مثبت گفتگو ہوئی ہے،کراچی سرکلر ریلوے پر چین نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے،وزیراعظم کے دورہ چین پر الزام تراشی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، گزشتہ حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا اور ملک کا منفی چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا،گزشتہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی اور  شرح نمو میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے پاس نااہلی کے سوا کچھ نہیں تھا اور مخصوص لوگوں کو نوازا، عمران حکومت نے بد انتظامی کی انتہا کی، گزشتہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچایا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیرس کلب قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے نہیں جائیں گے، قرضوں کو ری شیڈول کرانا مسائل کا حل نہیں، سکوک بانڈز کی ادائیگی بروقت یقینی بنائیں گے، ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کئے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کئے معاہدوں پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور کوشش ہو گی عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، 2013 میں اپوزیشن کو میثاق معیشت کی دعوت دی، کسی کو ملکی معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، گزشتہ حکومت کے دور میں برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہونے سے مہنگائی کنٹرول ہوئی۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر یکساں نقصان پہنچایا، دوسروں پر الزامات لگانے والا خود بدعنوان ثابت ہو چکا ہے، پاکستان کے ساتھ کس نے فراڈ کیا سب سامنے آ چکا ہے۔
اسحاق ڈار 


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں   سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین میں سی پیک منصوبے پر بات ہوئی اور ریلوے، کے سی آر، ایم ایل ون سمیت تمام منصوبوں پر بات ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں گھناؤنے عمل کی مذمت کرتا ہوں،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں، عمران خان پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جب پی ٹی آئی کو خطرات سے آگاہ کیا تھا تو اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟انہوں نے کہا کہ ویڈیو سب نے دیکھی لیکن سکیورٹی کدھر نظر آئی؟ مختلف ایجنسیز کی جانب سے کہا گیا کہ خطرہ ہے تو احتیاط کرتے لیکن گزشتہ روز واقعہ کے فوری بعد مظاہرے کیے گئے،وفاقی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد کیا تھا، کتنے لوگ جاں بحق ہوئے، کنٹینرز پر کھڑے 3رہنما لوگوں کو اکسا رہے تھے۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -