عمران خان کی کلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے:احمد خان
مٹہ ( رحیم خان) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خلاف مٹہ چوک میں پاکستان تحریک انصاف مٹہ کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی عمران خان کی حق میں نعرے مرکزی حکومت کی خلاف شدید نعرہ بازی عمران خان پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے جو ایک بزدلانہ قدم جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے تو کم ہے عمران خان پاکستان کی کروڑوں عوام کی دل کی دھڑکن ہے ہم عمران خان کی خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ بازار مٹہ چوک میں پاکستان تحریک انصاف مٹہ کا ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین اور کارکنان بھی شریک بھی شریک ہوئے مظاہرے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احمد خان مٹہ تحصیل کے چیرمین عبداللہ خان عادل خان ایڈوکیٹ زاہد خان نصراللہ خان خورشید علی خان ضیاء اللہ خان ہاشم علی خان اور دیگر نے خطاب کی مقررین نے کہا کہ عمران خان پر حملہ صرف عمران خان پر حملہ نہیں بلکے پورے عالم اسلام پر حملہ ہے اور ایک بزدلانہ قدم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے تو کم ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت پورے ملک کی غریب عوام اور انکے بچوں کیلئے ازادی کی جنگ لڑرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایک بہت بڑی لابی عمران خان کے اس کوشش کی مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کروڑوں عوام عمران خان کی خلاف ہر سازش کو ناکام بناکر دم لیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈا اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر کڑی تنقید کی گئی