منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون، مزیدچار ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس
پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ حیات آباد، تھانہ شاہ پور اور تھانہ ناصر باغ کی حدود میں منشیات کی روک تھام کیلئے کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ حیات آباد، تھانہ شاہ پور اور تھانہ ناصر باغ پولیس کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان ہیروئن اور دیگر منشیات سمگل اور فروخت کرنے والے شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے کا اعتراف کیا ہے کاروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام ہیروئن اور 7 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز مزیدچار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم،ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عمران الدین اورایس ایچ او تھانہ ناصر باغ خالد خان نے مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں موٹر کار کے زریعے منشیات سمگل کرنے والے بھی شامل ہیں،ملزمان کا تعلق ضلع خیبر اور پشاور شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو حیات آباد اور شہر کے نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرکے فراہم کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام ہیروئن اور7 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے