شیل پاکستان کا اپنی ڈائمنڈ جوبلی پر پاکستان میں جشن
کراچی (سٹاف رپورٹر)ملک میں توانائی کی قدیم ترین کمپنی کی حیثیت سے،ایک مضبوط ورثے کی حامل کمپنی کے طورپر، شیل پاکستان نے پاکستان میں اپنے 75سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اْس کے ملازمین،شراکت داروں صنعتی راہنماؤں، پیشہ ور کاروباری افراد اورشعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں شیل تعمیر ایوارڈز 2022کا اعلان بھی شامل کیا گیاجو پاکستان کے بہترین اور ذہین ترین نوجوان کاروباری افراد کی قدرافزائی کا ملک گیر مقابلہ ہے۔اِس سال اِن ایوراڈز کے لیے 250سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 30فائنلسٹس کو 6کیٹگریز میں شارٹ لسٹ کیا گیا۔ فائنلسٹس نے متنوع پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک جیوری کے سامنے اپنے مستقبل کے پروگرام پیش کیے جس نے ایورڈز کی 6کیٹگریز میں سے ہر ایک میں اِس سال کے فاتح اور رنر اپ کا انتخاب کیا۔اس موقع پر شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اورمنیجنگ ڈائریکٹر، وقار صدیقی نے کہا:”اس سال پاکستان کے قیام کو 75سال ہو گئے ہیں، اور ہمارے پیارے ملک کے ساتھ شیل پاور کی ترقی کے بھی 75 سال مکمل ہو گئے۔شیل پاکستان مؤرخہ14 اگست 1947ء سے یہاں موجود ہے اور یہ ایک ایسی کہانی جو بہت سے لوگ نہیں بتاتے ہیں۔