سعود اصغر فیڈرل پارلیمنٹ خیبر پختونخوا سے ایم پی اے منتخب
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈسے تعلق رکھنے والے نوجوان سعوداصغرساکن طوطہ کان فیڈرل پارلیمنٹ خیبرپختونخواسے ایم پی اے منتخب ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کامیابی والدین کی دعاؤں اورپارٹی کے راہنماؤں کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے مگرہردورحکومت میں نظراندازکیاگیاہے۔ملاکنڈکے نوجوانوں کومایوس نہیں کریں گے اوران کے حقوق کے حصول کیلئے ہرمحاذپراوازاٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں اپنے دن رات محنت کی وجہ سے پو رے ملک میں مالاکنڈکانام روشن کریں گے۔