ارسلان محسود قتل کیس، اعظم گوپانگ کی ضمانت منظور
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ارسلان محسود کے قتل کیس میں سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی ضمانت کرتے ہوئے اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم اعظم گوپانگ میں دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ارسلان محسود قتل کیس میں انٹیلی جنس اہلکار توحید اور اسکا دوست عمیر نامزد ہیں۔ ملزمان توحید اور عمیر نے فائرنگ کرکے دسمبر 2021 کو اورنگی ٹان کے علاقے میں ارسلان محسود کو قتل کردیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے واقعے کو پولیس مقابلے کا جھوٹا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ وکیل مدعی مقدمہ نے موقف دیا تھا کہ کیس میں تین عینی شاہد موجود ہیں۔ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ضمانت نا دی جائے۔