سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون،4 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے امین کالونی،مسکین آباد، گل آباد اور ملحقہ علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے خصوصی کریک ڈاون کے دوران مزید چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق ضلع چارسدہ جبکہ دیگر پشاور شہر کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہے جو ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ 4 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغا زکر دیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مزید4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر خان نے امین کالونی،مسکین آباد، گل آباد اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی