نا معلوم افراد کی فائرنگ،انجمن تاجران درگئی بازار کے صدر بھائی سمیت قتل
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈدرگئی مہردے چوک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے انجمن تاجران درگئی بازارکے صدرکوبھائی سمیت قتل کردیامالاکنڈلیویزفورس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام مہردے چوک درگئی میں نامعلو م افرادنے فائرنگ کرکے درگئی بازارکے صدرملک ہدایت الرحمان اوران کے بھائی ماسٹر عطاء الرحمان پسران ملک شاہ زرگل مرحوم ساکنان مہردے کوقتل کردیاملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مالاکنڈلیویز فورس تھانہ درگئی نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔