عمران پر حملہ، ملزم جلد بے نقاب ہونگے، جہانزیب کھچی

عمران پر حملہ، ملزم جلد بے نقاب ہونگے، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر آباد  کے ظفر علی خان  چوک میں منظم تخریب کاری ہوئی ہے جس پر 24 کروڑ عوام دکھ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے کہ کپتان کو سازشی عناصر نے ٹارگٹ کیا تاکہ انقلابی مارچ کا مورال کم کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے نائب صدر زبیر خان جوئیہ سے (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
اسلام آباد کی جانب رواں دواں جنوبی پنجاب کی لانگ مارچ میں ٹیلی فونک گفتگو  میں کیا  اس موقع پر محمد  عالم گیر خان کھچی،طاہر عباس خان جوئیہ،جاوید اقبال خان جوئیہ،اور دیگر موجود تھے  انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر ناکام رہے ہیں۔ملک کو پولرائزیشن کی خانہ جنگی  کے اس خطرناک منصوبے کے سپرد کر نے کی گھنانی سازش قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ شہید ملت ہوں یا کوئی اور سیاسی شخصیت داخلی اور خارجی. پاکستان  دشمنوں نے ہمیشہ ہم سے قیادت چھیننے کی کوشش کی ہے مگر اس بار عمران خان کے جانثاروں کی بنا پر وہ بری طرح ناکام رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو ڈی سٹیبلائز کر نے کا یہ منصوبہ خطرناک ہے عوام عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے۔جبکہ مقتدر قوتوں کو معلوم ہے کہ پرامن لانگ مارچ کر نے والوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے اس کا حل قبل ازوقت انتخابات ہیں۔انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور شہید کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔