ڈیرہ گندہ سیم نالہ اپ گریڈ، خوبصورت نہر میں تبدیل
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں گزرنے والے گندہ سیم نالہ کو اپ گریڈ کرکے خوبصورت نہر میں تبدیل کردیا گیا۔شہریوں میں اثاثہ کی حفاظت کا شعور بیدار کرنے کیلئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر قیادت واک کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نوتعمیر شدہ انٹر سٹی بس ٹرمینل کا بھی دورہ کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سول مائنر کی تزئین و آرائش کی گئی۔شہر میں موجود دو کلومیٹر کے علاقہ کو خوبصورت،سرسبز و شادب اور صاف ستھرا بنا دیا گیا۔سٹریٹ لائٹس سے سول مائنر جگمگا اٹھی ہے۔سول مائنر کے کناروں کو گرین بیلٹس میں تبدیل کرکے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں۔کمشنر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کی خود حفاظت کریں تاکہ اس کو مزید بہتر کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سول مائنر کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔واک میں اے سی شکیب سرور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبد الرشید،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایس ایز محمد نواز،محمد شبیر،ایگزیکٹو انجینئرز میاں افتخار،عدنان نسیم اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نو تعمیر شدہ انٹر سٹی بس ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز اور دیگر سے ملاقات کی۔ایڈمنسٹریٹر بس ٹرمینل و پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض اور دیگر موجود تھیحکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی اور وفاقی محکموں کی 2400 سے زائد سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔عمارتوں کے نقشے، پی ایل آر اے کی فرد ملکیت سمیت دیگر سروسز فراہم کرکے سہولیات میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ای خدمت مرکز میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انچارج مدثر سہرانی اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں 2400 سے زائد سروسز دی جارہی ہیں۔ڈومیسائل کی 24 شرائط ختم کرکے صرف چار تک محدود کردیا ہے اور غیر ضروری اعتراضات سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ای خدمت مرکز سائلین کے بیٹھنے کیلئے باعزت جگہ ہے۔