خانیوال،ضلعی انتظامیہ کی لاپروائی، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پر نائب قاصد کا قبضہ
خانیوال (نمائندہ پاکستان) سابق ڈی او سپورٹس پرکرپشن کیسس(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
ز کے باعث 2 ہفتے قبل خانیوال سے اٹک تبادلہ کر دیا گیا۔ 2 ہفتے گزرنے کے باوجود سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تاحال کسی کو ڈی او سپورٹس تعنیات نہ کیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی بیحسی اور عدم توجہی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع میں 2 ٹی ایس اوز موجود ہیں کسی 1 کو بھی اضافی چارج نہ دیا گیا حالانکہ ٹی ایس او میانچنوں حبیب ڈھکو اس سے قبل 1 سال ڈی ایس او خانیوال کے چارج پر فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔ خانیوال ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک گئیں ہیں۔ گزشتہ دنوں فٹبال گراونڈ میں 2 مسلح گروپ آپس میں ڈنڈے سوٹوں سے لڑے اور 2 پلئیر زخمی ہوئے سابق ڈی او سپورٹس نے دونوں گروپوں کو لڑائی کی وجہ سے گیم کرنے سے روکا تھا۔ گزشتہ روز لڑائی کے بعد ایک مسلح گروپ زبردستی گیم کرنے لگ گیا۔ زرائع کے مطانق آئندہ چند روز میں مزید خوفناک لڑائی کا خدشہ ہے۔ اس وقت ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر آصف نامی مائب قاصد چلا رہا ہے۔ جیمنزیم کے معاملات مالی عثمان کے سپرد ہیں جس کا آئے روز جیمنزیم کے ممبرز سے جھگڑا رہتا ہے جیمنزیم ممبر محمد حسین، امجد و دیگر نے بتایا کہ عثمان مالی کو ہم نے ماہانہ فیس دے دی ہے لیکن وہ بار بار دوبارہ فیس مانگتا ہے۔ سپورٹس اسٹیڈیم کی ٹربائن بھی عرصہ دراز سے خراب ہے پورے اسٹیڈیم کا گھاس زرد ہوچکا ہے۔ باسکٹ بال کورٹ کے سکور رنگ اور پھٹے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ واش رومز پر تالے لگے ہوئے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ پلئیرز اور ایسوسی ایشنز نے متعدد بار ڈپٹی کمشنر کو معاملات سے آگاہ کیا لیکن ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کوئی توجہ نہ دے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں اور جیمنزیم ممبرز نے کمشنر ملتان چوہدری اشفاق احمد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔