لودھراں،مستحقین میں چیک تقسیم

  لودھراں،مستحقین میں چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لودھراں (نمائندہ پاکستان)ڈپٹی کمشنر بابر رحمن ورائچ نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے ضلع لودھراں کے پانچ مستحقین میں مجموعی طور پر 1لاکھ 25ہزا(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
ر روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے محمد رمضان ولد غلام علی، حافظ اللہ ڈیوایا ولد حافظ حاجی عبدالطیف، محمد لقمان ولد غلام علی، مسما کوثر پروین زوجہ محمد مشتاق اور مسما صائمہ یسین زوجہ عابد محمود کو  فی کس 25 ہزار روپے مالی امداد کے چیک تقسیم کیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ غریب و نادار افراد کی داد رسی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ درخواست گزاروں نے وزیراعلی پنجاب سے مالی امداد کی فراہمی کے لئے درخواست کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے  مالی امداد کے چیک فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مالی امداد کے چیک وصول کرنے والے افراد نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا دادرسی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔