بہاولپور، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن تیز،8گرفتار، منشیات برآمد
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے ایک ہی روز میں 08 ملزمان گرفتار،02کلوگرام(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
سے ذائد چرس،300 لیٹر دیسی شراب ولہن معہ 02چالو بھٹیاں اور01عدد پسٹل30بوربرآمد،مقدمات درج۔سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثار۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار کی پالیسی '' جرائم سے پاک معاشرہ' 'اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے احکامات کی روشنی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے بھاولپور پولیس کی انسدادِ منشیات مہم مسلسل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبادت نثارکی ہدایات کی روشنی میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے منشیات برآمد کرلی۔تھانہ کینٹ، صدر احمد پور شرقیہ اور صدرحاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان ثناء اللہ،قاسم اور کاشف شہزاد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے300لیٹر دیسی شراب اور 02چالو بھٹیاں برآمدکرلی۔تھانہ کینٹ، سول لائن اور بغداد الجدید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صدیق،غلام رسول عرف سولی حوالاتی اور زبیر عرف زبیری کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2134گرام سے ذائدچرس اور04گرام سے زائد ہیروین برآمدکرلی۔جبکہ تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم احمد بخش عرف نمرو کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے01عدد پسٹل 30بوربرآمدکرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اوعبادت نثارنے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں،معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور جرائم کی سرکوبی کے لیے بہاول پورپولیس دن رات کوشاں ہے۔