حالات سنگین، مفاہمت سے مسائل حل ہونگے، بلیغ الرحمن

 حالات سنگین، مفاہمت سے مسائل حل ہونگے، بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منظور آباد مڑل (نمائندہ پاکستان)گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن  یوتھ ونگ بہاولپور کے ڈویژنل صدر، ٹکٹ ہولڈر و امیدوار پی پی 248یزمان چوہدری سعد مسعود نے گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی اور ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور بہاولپور کے حوالہ سے مقامی سطح کے مسائل(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 زیر بحث آئیجن میں چولستان الاٹمنٹ کی چولستانی عوام میں منصفانہ تقسیم،صادق پبلک سکول کے پرنسپل کی تقرری،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بہتری،بہاولپور کی داخلی و خارجی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بہتری، موٹروے لنک روڈ اور  انڈسٹریل اسٹیٹ کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات اور بہاولپور کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن مثبت، تعمیری اصول پسندی اور صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ تشدد،  شرپسندی اور انتقامی سیاست ن لیگ کا شیوہ نہیں ہے۔ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہے۔ وطن عزیز نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ملکی معیشت بڑی مشکل سے بہتری کی طرف رواں دواں ہے۔ پاکستان ان حالات میں انتشار، کسی لانگ یا شارٹ مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ عمران خان پر حملہ قابل افسوس ہے اور انکی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو ملکی مفاد میں لانگ مارچ فی الفور ختم کر کے ملکی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر یوتھ ونگ چوہدری سعد مسعود نے کہا کہ تمام۔ سیاستدانوں کی سیاست کا محور و مرکز مضبوط، ناقابل تسخیر  اور خوشحال ترقی یافتہ پاکستان ہونا چاہیے۔ بحثیت پاکستانی شہری ملک و قوم کے مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چولستان الاٹمنٹ پر چولستانی عوام کا حق ہے اور الاٹمنٹ کی منصفانہ تقیسم کو یقینی بنایا جائے گا اگر کسی سیاسی پنڈت یا پردھان منتری نے اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو بچانے کیلئے میرٹ کے برعکس الاٹمنٹ پر چولستانی عوام کے بجائے اپنے من پسند اور منظور نظر افراد کو نوازنے کی کوشش کی تو اس کی بھر پور مخالفت کریں گے اور مذموم مقاصد کی کسی صورت تکمیل نہیں ہونے دی جائے گی۔ حلقہ کے عوام ہمارے دل میں بستے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین سیاسی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔