زکریا یونیورسٹی،پولیس، سٹوڈنٹس آمنے سامنے،کشیدگی

زکریا یونیورسٹی،پولیس، سٹوڈنٹس آمنے سامنے،کشیدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی  رپورٹر)تھانہ الپہ پولیس نے زکریا یونیورسٹی میں پولیس اور طلبا میں جھگڑے اور مزاحمت کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کی کاپی  حاصل کر لی گئی،  پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ کے ہونے سے انکار کیا تھامقدمہ چوکی انچارج بی زیڈ اے ایس آئی حید(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

ر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس تھانہ الپہ اور ایلیٹ فورس کے جوان زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈز تشدد کیس کے ملزمان کو پکڑنے گئے اور مرکزی ملزم غلام حسن عرف بابا جانی کو پکڑا تو اس کے ساتھیوں وارث گیلانی، عاصم ملک و ودیگر نامعلوم مسلح افراد نے مزاحمت کی، پولیس کو زبردستی چھڑوا لیا اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، اس واقعہ میں پولیس اور ملزمان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی زکریا یونیورسٹی میں گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس ٹیم کو مزاحمت کا سامنا ہونے اور تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں پولیس ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی کرتے اور ملزم کو نہ جانے دینے والے افراد کو واضح دیکھا جا سکتا ہیویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے مطلوب ملزم غلام حسن عرف بابا جانی زمین پر بیٹھا ہوا ہے، پولیس اہلکار بھی موجود ہیں لیکن وہاں پر موجود چند آٹ سائیڈرز اور طلبا مزاحمت کرتے ہیں، وہ حراست میں لیے گئے ملزم تک کو چھڑوا لیتے ہیں اور پولیس کو ساتھ نہیں لے جانے دیتے، چند طلبا پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے ہیں، واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا اور پولیس اس واقعہ پر مقدمہ بھی درج کر چکی ہے