سونامی سے آگاہی کا عالمی دن آج شعور بیدار کرنے کیلئے تقریبات
خانیوال (نمائندہ پاکستان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا عالمی دن آج 5نومبر کو منایا جارہا ہے جس (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
کا مقصد خوفناک طوفان سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2015 میں 5 نومبر کو دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 100 سال میں سونامی کے باعث لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔