پاکستان بنگلہ دیش آمنے سامنے سی پی او کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ
ملتان(خصو صی رپورٹر) سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا ان کے ہمراہ تھے ایس پی گلگشت ڈویژن نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کرکٹ اسٹیڈیم اور گردونواح میں ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا اور ڈیوٹی سے متعلق ہدایات دیں اس موقع پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمز، آفیشلز، شائقین کرکٹ اور اسٹیڈیم کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے