چوری،مبینہ ملزم سے قبر میں لیٹ کر قرآن اٹھانے کی شرط
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)نواحی علاقہ ہیڈ 26 کی بستی ذوالفقار آباد میں ہفتہ قبل جامع مسجد المدینہ کے باہر سے نیاز نامی شخص کی موٹرسائیکل چوری ہوئی تھی جس کا شک رضوان پر کیا جارہا تھا مقامی طور پر لوگوں نے قاری سرفراز نے پنچائیتی بیٹھک کرائی جس میں خادم کھنڈویہ، سلطان کھنڈویہ، رمضان کھنڈویہ میں برادری کے ایک شخص نے صفائی دینا تھی منیر کھوکھر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کو ضامن بنا کر دو لاکھ نزر حسین کے سپرد کئے جو کہ صفائی نہ دینے کی صورت میں مدعی کو دینا تھے تاہم مدعی نے شبہ پر صفائی لینے کے لئے جہالت کی انتہا کردی مبینہ ملزم سے صفائی لینے کے لئے مسجد کے سامنے قبر کھود دی نیاز نے اپنے موٹرسائیکل چوری کے شبہ پر خادم سے صفائی لینے کیلئے قبر میں لیٹ کر قران اٹھانے کے لیے کہا اور گزشتہ روز مسجد کے سامنے قبر تیار کردی جس پر مقامی افراد نے اس عمل کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع کی جبکہ سلطان کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صفائی دینے کے اس عمل کو رکوا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہبا تھا کہ قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی ایسے اقدامات نہیں کرنے دیئے جائینگے۔