آقائے کائناتؐ کے اسوۃ حسنہ پر عمل کرنیوالا ہی نجات کا حقدار ہوگا، علماء کرام
ملتان(سٹی رپورٹر)عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمان بمبئی،مولانا محمد اسماعیل گودھرا،قاری محمد زبیر بنگلہ دیش،،مو لا نا احمد لاٹ آف انڈیا وو دیگر علماء کرام نے کہا تبلیغی جماعت کا کام معمولی کام نہیں،انبیاء اکرام کی میراث ہے،اس عظیم مشن کی انجام دہی کیلئے انبیاء اکرام کو مبعوث کیا گیا،نبی آ خر الزمان حضرت محمد ؐکے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو گیا(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)
اوریہ کام امت کے سپر د کردیا گیا،صحابہ اکرام نے اپنی زندگیاں اس عظیم کام کیلئے وقف کردی تھیں،تبلیغ کے بنیادی مقاصد میں برائی سے روکنا اور نیکی کا حکم دینا،تمام امت کو جہنم سے بچا کر جنت میں لے جانا،کلمے کی دعوت کو عام کرنا،اکرام مسلم،نمازکی پابندی اور حقو ق اللہ کی بجا آوری کیساتھ حقوق العباد کی فکر یہی دعوت و تبلیغ کا مغز ہے۔ علماء کرام نے کہا اس اہم مشن کیلئے اپنے گھر وں،کاروبار،اہل و عیال کو چھوڑ نا،دعوت و تبلیغ کیلئے دنیا کے کونے کونے تک نبی اکرم ؐکا پیغام پہنچانا اب ہر امتی کی ذمہ داری ہے،جہنم سے بچانے اور جنت میں لے جانے کی فکر اپنے دلوں میں پیدا کرلیں،مساجد کو آباد کرلیں،اپنے اخلاق کو بہتر بنا لیں،اپنے اعمال کی بہتری کیلئے ہر مسلمان فکر پیدا کرے،نبی اکرمؐ کے اسوۃ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں لانا ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر ہماری دنیا اور آخرت کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انسان گھاٹے میں ہے صرف وہی ا نسا ن فلاح و نجات کا حقدار ہوگا جو اللہ کی خوشنودی اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو گا،دنیا کی کامیابی کو مال میں سمجھنے والے بیوقوف ہیں اصل کامیابی اعمال میں ہے، نیک،صالح اعمال کی بدولت اللہ کو راضی کیا جاسکتا ہے،دین کے کام کو کرنیوالے اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں، رات کی تاریکیوں میں اٹھ کر رب کو منانا اور دن کی روشنی میں اس کی مخلوق کی خدمت کرنے سے کامیابی کے راستے کھلیں گے، وقت گزر رہا ہے کیوں نا اس وقت کو قیمتی بنالیا جائے،اپنے دلوں میں رب کا خوف اور مخلوق کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تو کامیابی قدم چومے گے۔علماء کرام نے کہا دنیا آخرت کی کھیتی ہے یہاں جو بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے، اپنی اولاد،مال کو دین کیلئے وقف کریں، اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں،اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں،دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائیگی،دنیا میں آنے کی ترتیب ہے جانے کی ترتیب نہیں، جوا ن اولاد کو بوڑھے والدین کندھا دیتے نظر آتے ہیں،اچھے اخلاق والا روز محشر نبی مکرمؐ کیساتھ ہوگا، اپنے اخلاق،معاملات اور اعمال کی بہتری کیلئے اولاد کو دین سکھائیں۔دوسری طرف عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرا روز بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،شرکاء کی تعداد 7لاکھ سے تجاوز کرگئی۔قریبی آبادیوں اور مقامی فیکٹریوں کے ملازمین کثیر تعداد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کیلئے پنڈال پہنچے، مندوبین ٹرانسپورٹرز کے ظلم و ستم پر سراپا احتجاج بنے رہے،پنڈال کا کرایہ شہر سے بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا،ناقص مشروبات اور کھانوں کی فروخت جاری،فوڈ اتھارٹی سمیت تمام محکمہ جات نے پراسرار خاموشی اختیار کئے رکھی،تجارتی مراکز میں جمعہ کے رو ز گاہکوں کا رجحان رہا،مچھلی پوائنٹ پر رش رہا،اجتماع عارضی بازار میں سٹال ہولڈرز سے منہ مانگے کرائے وصول کئے گئے،عارضی بازار میں لنڈا ملبوسات کی فروخت میں اضافہ،ناکوں اورمورچوں پر تعینات پولیس اہلکار موبائل فون پر مصروف رہے،آج ہفتہ کے روز شرکاء کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرجائیگی،پولیس افسران سکیورٹی چیکنگ کیلئے اجتماع گاہ کا دورہ کرتے رہے،سرکاری محکمہ جات کے کیمپس ملاز مین سے خالی نظر آئے۔
علماء کرام