عمران خان پر حملہ منظم سازش، تحقیقات ضروری، فخرامام

عمران خان پر حملہ منظم سازش، تحقیقات ضروری، فخرامام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کبیروالا(نامہ نگار) عمران خان پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے،جتنی بھی مذمت کی جائے،کم ہے،ملکی سیاسی اور معاشی حالات کسی بڑے سانحہ کے متحمل نہیں ہوسکتے،واقعہ کی تحقیق،تفتیش ہر قسم کے سیاسی مفادات اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ہونی چاہیے،ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ سید فخرامام نے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
 افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عمران خان سمیت دیگر زخمیوں پرتشویش اور جان بحق تحریک انصاف کے جان بحق کارکن معظم گوندل کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سید فخرامام نے کہا کہ سیکورٹی کے ذمہ دار تمام اداروں کو مذکورہ واقعہ کے حقائق اور پس منظر محرکات کو جاننے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مذکورہ واقعہ میں عمران خان اور دیگر قیادت محفوظ رہی،جن کی صحت یابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان پر حملہ پاکستان کی سالمیت اور سلامتی پر حملے کے مترادف ہے،عمران خان سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں،پاکستان کے عوام اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کی صحت وسلامتی کیلئے خصوصی طور دعاگو ہوں،انشاء اللہ! پنجاب حکومت واقعہ کے پس پردہ حقائق منظر عام لانے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ قائد سید گروپ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان پر ہونیوالا قاتلانہ ایک منظم سازش اور سوچے سمجھے منصوبے کا شاخسانہ ہے،مذکورہ واقعہ کو محض ایک حادثہ سمجھنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا،ملکی حالات اور سیاسی معاملات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں،اگر تمام سٹیک ہولڈر نے ان کا صحیح ادراک نہ کیا اور حالات کے متقاضی مدبرانہ فیصلہ کرنے کی بجائے اپنی اپنی ہٹ دھرمیوں کا مظاہرہ کیا تو خدانخواستہ قوم کو کسی بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،لہذا فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے معاملات کو نوریٹرن پوائنٹ پر پہنچے سے روکا جائے۔ سید گروپ کے مرکزی رہنماؤں سید عابدامام،سید محمد علی دوست گردیزی،ملک الطاف حسین،تحریک انصاف تحصیل کبیروالا کے عہدیداران مخدوم سید ناصر کمال شاہ،چوہدری سعید اقبال گل،سردار محمد اسلم حیات خان سیال،مہر خالد عباس سپرا،مہر قیصر عباس ترگڑاور شاہد رفیق خان پنیاں نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ کہ مذکورہ واقعہ سے پوری قوم پر شدید غم وغصے میں ہے،واقعہ میں ملوث ملزمان اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں،خدانخواستہ اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو اس کے نتیجے میں پید ا ہونیوالے حالات پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنان ایسے واقعات سے خوف زدہ ہوکر حقیقی آزادی کی تحریک سے دستبردار ہوجائیں گے،وہ کسی بھول کا شکار ہے۔