جعلی کھاد کی فروخت،مافیا کیخلاف آپریشن، چھاپے

جعلی کھاد کی فروخت،مافیا کیخلاف آپریشن، چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)   جعلی ڈی اے پی کھاد تیارکرکے فروخت کرنیوالے کھاد مافیاکیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بہاولپور چوہدری طارق جاوید نے گرینڈآپریشن کرتے ہوئے متعدد مقاما ت پرچھاپے مارے اڈہ تیرہ سولنگ پرسندھو زرعی سروس پرجعلی ڈی اے پی کھاد پکڑکرنمونہ جات لیبارٹری بھجوائے تووہ جعلی ثابت ہوگئے ملزم حاکم علی ولد(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
برکت علی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ بغدادالجدید میں تحریری بھجوادی ہے بتایاگیاہے کہ چک نمبر13 الف بی سی شمالی میں اخترارائیں کابیٹاامجداورظفراوڈ نامی شخص مل کرگوراکھاد میں کوئی چیز مکس کرکے ڈی اے پی کھادتیارکرکے اپنے گھروں میں فروخت کرتے تھے جس پرمحکمہ زراعت نے چھاپے مارے لیکن ملزمان غائب ہوچکے ہیں۔ مقامی کاشتکاروں نے بتایاکہ امجدارائیں اورظفراوڈ کاشتکاروں کوسینکڑوں بوریاں جعلی ڈی اے پی کھادفروخت کرچکے ہیں۔کاشتکاروں نے مطالبہ کیاہے کہ ملزم حاکم علی کے علاوہ امجدارائیں اورظفراوڈ کوبھی گرفتار کیاجائے اوران کے نقصان کاازالہ کیاجائے۔