سولر پاور سے ہی مہنگی بجلی سے نجات ملے گی، راشد اقبال
ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت کی جانب سے ایس ایم ایز کو بجلی کا متبادل زریعہ سولر پینل بارے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا اس موقع پر آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر میاں راشد اقبال نے کہا کہ انرجی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ایس ایم ای سیکٹر سولر انرجی کے زریعے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں سولر پینل ماحول دوست اور انسٹالیشن طریقہ سہل ہے اور ضرورت سے زیادہ سولر پاور واپڈا کو بھی دی جاسکتی ہے(بقیہ نمبر36صفحہ 7پر)
آج کا آگاہی پروگرام اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور سمیڈا نے اچھا اقدام کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر اس سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنے کاروبار کو سپورٹ دے سکتے ہیں نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی آئی ایس ایم ای سیکٹر کی کاروباری مشکلات کے حل میں ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور معیشت بہتری کی جانب سفر کرے آگاہی سیشن میں سمیڈا کے ہارون احمد نے سولر پاور سسٹم سے متعلق تفصیلی بزریعہ ملٹی میڈیا شرکا کو آگاہی دی انہوں نے سولر تھرمل ٹیکنالوجی سولر ائیر ہیٹر،سولر واٹر ہیٹر گھریلو و انڈسٹریل سولر گیزر سولر سل اسٹرکچر آف گریڈ سسٹم پر گفتگو کی سیشن سے وقار احمد اور سیکرٹری ایوان محمد شفیق نے بھی خطاب کیا جبکہ ارکان مجلس عاملہ ایوان محمد عدنان چغتائی،اورنگزیب عالمگیر،شیخ فہیم ستار سمیت،سابق چیئرمین پی سی جی اے سہیل محمود ہرل،خواجہ محمد فاروق، انور سلیم کین اور دیگر نے شرکت کیملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سمیڈا کے اشتراک سے ایس ایم ایز کے لیے توانائی کا متبادل سولر پاور سسٹم پر آگاہی سیشن سے میاں راشد اقبال،شیخ محمد عاصم سعید،ہارون احمد،وقار احمد اور محمد شفیق خطاب کررہے ہیں خواجہ محمد فاروق،سہیل محمود ہرل،عدنان چغتائی،شیخ فہیم ستار اور انور سلیم کین اسٹیج پر موجو د ہیں.