ڈینگی کیسوں میں اضافہ، ہیلتھ ٹیمیں فوٹو سیشن تک محدود

ڈینگی کیسوں میں اضافہ، ہیلتھ ٹیمیں فوٹو سیشن تک محدود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی  رپورٹر)  ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے باوجود اختیار من پسند افسران کو سونپے جانے کا سلسلہ جاری ہے،انسداد ڈینگی کاروائیوں میں ناقص ترین کارکردگی دکھانے والے اینٹامالوجسٹ فہیم علی کو ڈویژنل ڈینگی فوکل پرسن تعینات کرنے کے احکامات  جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت ملتان کے موجود سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسین صابر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام ناطق سمیت متعلقہ اینٹامالوجسٹ کی ناقص کارکردگی کے باعث ضلع ملتان میں ڈینگی وبا کی صورتحال اختیار کر چکا ہے روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے(بقیہ نمبر37صفحہ 7پر)
 میں آ رہا ہے جبکہ بچے بھی وائرس سے شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کی حکمت عملی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے جبکہ جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی سنجیدہ کوششوں کی بجائے فوٹو سیشن اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں دوسری جانب ڈینگی کے ڈویژنل فوکل پرسن فہیم کے خلاف ڈینگی سٹاف اینٹی کرپشن سے رجوع کر چکا ہے ایسے وقت میں ان کی بطور ڈویژنل فوکل پرسن تعیناتی ڈویژنل انتظامیہ کے فیصلے  پر کئی طرح کے سوال پیدا ہو رہے ہیں تاہم اس حوالے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی واضح موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔