پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال کیلئے یکساں نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے یکساں نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، یکساں نصاب کا اطلاق تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں اور مدارس پر بھی ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک یکساں نصاب کا نفاذ آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا۔