سیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہے ، شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہے ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم 4ویڈیوبیان ایسے دے رہاہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیومیں بیٹھاہے ۔
شیخ رشید احمدنے کہاکہ سیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہے ،حکومت پاک فوج اورعوام کولڑواناچاہتی ہے،ان کاکہناتھا کہ جس ملک کاوزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔