مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موٹرسائیکل جلنے کے بعد حنیف عباسی نے غریب نوجوان کیلئے بڑا اعلان کردیا

مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موٹرسائیکل جلنے کے بعد حنیف عباسی نے غریب نوجوان کیلئے ...
مشتعل ہجوم کے ہاتھوں موٹرسائیکل جلنے کے بعد حنیف عباسی نے غریب نوجوان کیلئے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان  مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے گزشتہ روز مشتعل ہجوم  کی جانب سے بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو آگ لگائے جانے کے بعد  بائیک رائیڈر کو نئی موٹر سائیکل دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو  پیغام میں  حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ  اللہ نے ہمت دی ہے جس طرح پہلے لوگوں کی مدد کرتے تھے اب بھی کریں گے ، اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص اشفاق کو  اپنے گھر بلا کر اتوار کو نئی  موٹر سائیکل دوں گا۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ روز فیض آباد چوک پرمشتعل ہجوم نے 2 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی تھی، جس کے بعد متاثرہ لڑکے اشفاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہو رہی ہے ، متاثرہ بائیک رائیڈر اشتیاق کا کہنا تھاکہ والد کی وفات کے بعد بائیک چلا کر گھر کا گزارہ چلا رہا، 8 بہن بھائیوں کو میں اور ایک بھائی بائیکیا چلا کر گزر بسر کر رہے ہیں , ان کا کہنا تھاکہ نویں جماعت کا طالب علم ہوں، تعلیم کا خرچ بھی بائیکیا سے پورا کرتا تھا,مظاہرین نے پولیس ملازم لال خان کی بھی موٹرسائیکل جلائی۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھاکہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھا، پی ٹی آئی والوں نے بائیک کو آگ لگا دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -