شوہر کی سرجری کے بعد بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی

شوہر کی سرجری کے بعد بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی
شوہر کی سرجری کے بعد بھارتی اداکارہ بھاگیہ شری نے ویڈیو شیئر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے ساتھ فلم "میں نے پیار کیا" میں کام کرکے شہریت کی بلندیوں کو چھونے والی بھاگیہ شیری نے اپنے شوہر کی بڑی سرجری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا ہے ۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر  ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اپنے شوہر کی سرجری سے متعلق  مختلف سین دیکھائے،   بھاگیہ شیری نے بتایا کہ ان کے شوہر کا علاج کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا، اُن کی سرجری ہوئی، جس میں ساڑھے 4 گھنٹے لگے، یہ شیئر کرنے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سمجھانا ہے اور صحتیابی تیزی سے ممکن ہے، اداکارہ نے شوہر کو اپنی طاقت کا ستون قرار دیا اور ساتھ ہی کندھے کی تکلیف پر بھی بات کی، کہا کہ ان کی بڑی سرجری ہوئی ہے، اب وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ بھاگیہ شری نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز ہی میں ہمالیہ دسانی سے شادی کرلی تھی، جسے اب 32 سال ہوگئے ہیں۔بھاگیہ شری نے سوشل میڈیا پر اپنی شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں بتایا کہ شوہر ہمالیہ دسانی کے کندھے پر حال ہی میں چوٹ آئی تھی۔

مزید :

تفریح -