عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ، وزیر آبا د سے ایک اور شخص گرفتار

عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ، وزیر آبا د سے ایک اور شخص گرفتار
عمران خان پر فائرنگ کا معاملہ، وزیر آبا د سے ایک اور شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے معاملے میں تحقیقاتی ٹیموں نے وزیر آ
باد سے مزید ایک  اور شخص کو گرفتار  کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی  چینل "ڈان نیوز" کے مطابق  پی ٹی آئی لانگ مارچ میں فائرنگ اور عمران خان کے زخمی ہونے کے معاملے پر تحقیقات میں مزید پیش رفت سامنے آ ئی ہے،  تفتیشی اداروں نے  مزید ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ،  زیر حراست لیا گئے شخص کی دکان پر  فائرنگ کرنے والے ملزم نوید نے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی تھی ، واضح رہے کہ ملزم نوید کے علاوہ اس سے قبل 2 افراد کو  گرفتار کیا جا چکا ہے ، جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ملزم کو پستول فراہم کیا تھا اور اب تیسرے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -