ہسپتال میں داخل سابق وزیراعظم کے انتقال پر سابق صدر زرداری کا پیغام آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق نگران وزیر اعظم میر بلغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل "24 نیوز "کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے،انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلغ شیر مزاری ایک سینئر پارلیمنٹرین اور قابل احترام شخصیت تھے اور ملک کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آصف علی زرداری نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
یاد رہے کہ سابقہ نگران وزیر اعظم اور مزاری قبیلے کے صدر میر بلغ شیر خان مزاری گزشتہ روز 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت کی خرابی کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ واضح رہے کہ میر بلغ شیر خان مزاری سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے دادا تھے۔