ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے ،آصف زرداری

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے ،آصف زرداری
ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے ،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملکی ایجنسیوں کے خلاف زہرافشانی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے ،اس شخص کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے، ہم کسی صورت بھی حملہ برداشت نہیں کرینگے،1947 سے لے کر ابتک ہم نے، اداروں نے ملکردشمن کا مقابلہ کیا اور اب بھی کرینگے، سابق صدر کاکہناتھا کہ دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کرایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں، شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے ۔