پی ٹی آئی رہنماراجا اظہر کو سندھ پولیس نے ہسپتال سے حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما راجا اظہر کو پولیس نے جناح ہسپتال سے حراست میں لینےکے کچھ گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا ہے۔
"روزنامہ جنگ "کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نے ہسپتال سے گرفتار کرنے کے بعد راجا اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران راجا اظہر کے زخمی ہونے کے بعد انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کا ایکسرے بھی کیا گیا تھا، ایکسرے رپورٹ کے بعد پولیس نے بیان دیا کہ راجا اظہر کو گولی لگنے کے کوئی شواہد نہیں ملے،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راجا اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کے لگنےکا ہے، جناح ہسپتال میں راجا اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی ، پولیس کا کہنا تھا کہ دوران احتجاج پولیس کی جانب سےکوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔