صدر عارف علوی کی عمران خان سے ڈھائی گھنٹے ملاقات، خیریت دریافت کی، سیاسی امور پر بھی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوکت خانم ہسپتال میں زیرعلاج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے صدر عارف علوی نے ملاقات کی ،صدر عارف علوی نے عمران خان کی ہسپتال میں عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں زخمی عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے،صدر مملکت چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے ،عارف علوی کی آمد کیلئے شوکت خانم ہسپتال کا عقبی گیٹ استعمال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی ڈھائی گھنٹے تک ہسپتال میں موجود رہے ،ذرائع کاکہناہے کہ لانگ مارچ کے دوبارہ شروع کرنے دیگر ممکنہ آپشنز پر بھی بات ہوئی ۔