ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا کو سیمی ...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے آسٹریلیا کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر  12 مرحلے کے گروپ بی میں انگلینڈ نے   سری لنکا کو 4 وکٹس سے شکست دے دی ہے ، جس کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا  باہر ہو  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   سری لنکا کےکپتان داسن شنکا نے  ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی اور خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،  سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنا ئے ہیں،  جس کے جواب میں انگلینڈ نے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹؤں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔

پاتھم نسنکا 45 گیندوں پر 67 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی  بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکا، انگلش ٹیم کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے اپنی تینوں وکٹیں آخری اوور میں حاصل کیں۔

سری لنکن ٹیم میں پاتھم نسنکا، کوسل مینڈس، دھنیجا ڈی سلوا، چرتھ اسلنکا، بھنوکا،ونیدوہاسرنگا،چمیکا کروناتکے ، مہیش تھکیشناشامل ہیں ۔ 

انگلینڈ کی بات کی جائے تو  جوز بٹلر ،  الیکس ہیلز، معین علی ،  لیم لیونگ سٹون، ہیر ی بروک  ، بین سٹوک ، ڈیوڈ میلان، سیم کرن، کرس ووکس ، مارک ووڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔

ٹی 20ورلڈکپ، پٹرول ، شرٹس اور بہت کچھ جیتنے کا سنہری موقع مگر کیسے؟ یہاں کلک کریں

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -