اسلام آبادانتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے ، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار ، عدالت میں متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد جلسے ، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرات ہیں،لہٰذااسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،عدالت پی ٹی آئی کی جلسے ،دھرنے کی درخواست خارج کرے۔
درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں ،عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے ،اسلام آبادانتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے ، دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرے ۔