عائزہ خان کو نئے انداز کی تصاویر پر تنقید کا سامنا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئے انداز کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نا صرف اپنی اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں بلکہ انکے چاہنے والے انہیں فیشن آئیکون بھی مانتے ہیں۔ عائزہ خان سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔لیکن اس بار اداکارہ کے نئے انداز کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر نئے انداز میں اپنی تازہ تصاویر شئیر کیں۔تصاویر میں عائزہ کو نیلے اور سبز رنگ کی (ورٹیکل سٹرپڈ) پرنٹس پر مبنی فیبرک میں دیکھا گیا۔ عائزہ نے گھٹنوں کے بل ایک پاؤں پر بیٹھ کر پوز دیا۔ان کی تصاویر ہمیشہ کی طرح جہاں ایک طرف مداحوں کی پذیرائی حاصل کررہی ہیں، وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ "اس طرح کے پوز آپ پر سوٹ نہیں کرتے"۔
ایک اور صارف نے لکھا "اوور ہوگئی ہے"۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ "ایسے بیٹھنا ضروری تھا کیا؟۔ لوگ پیسوں کیلئے کیا کیا کرجاتے ہیں"۔
ایک صارف نے تو انہیں اسپائیڈر مین کی بہن ہی قرار دے دیا۔