کیا پرویز الٰہی کی وجہ سے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ؟ عمران خان نے واضح اعلان کردیا

کیا پرویز الٰہی کی وجہ سے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ؟ عمران خان نے واضح ...
کیا پرویز الٰہی کی وجہ سے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ؟ عمران خان نے واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ ، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا جس کے بعد کچھ اطلاعات تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات ہیں، اب عمران خان کا موقف بھی آگیا۔
بی بی سی اردو کے مطابق شوکت خانم میں پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی یہ ہے کہ میرے پر حملے کا معاملہ ہو، 25 مئی کو تشدد کا واقعہ ہو، ایف آئی اے کے کیسز ہوں، الیکشن کمیشن کے فیصلہ ہوں تو ہمارے کیسز درج نہیں ہوتے اور تمام ادارے ہمیں کہتے ہیں کہ پیچھے سے حکم ہے۔‘پنجاب حکومت کے ہوتے ہوئے انصاف نہ ملنے کی صورت میں موجودہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس تمام معاملے میں پرویز الٰہی کا قصور نہیں، یہ نظام کی ناکامی ہے، اس نظام میں توازن نہیں ، ملک کو فوج کی ضرورت ہے لیکن وہ اس نظام سے اوپر نہیں ہے، اگر آپ خود سے تنقید سے بالاتر سمجھیں گے تو مسائل ہوں گے،جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا کبھی خوشحالی نہیں آتی۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے‘۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرس کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ اس پریس کانفرنس سے انھوں نے کیا مقصد حاصل کیا ہے، اگر میں ان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں جواب دینا شروع کر دیتا تو انھیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا،ڈی جی آئی ایس آئی کا کام نہیں تھا، سیاسی حکومت کے اداروں کو بولنا چاہیے تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں ایک غلطی فہمی ہے کہ اگر آپ کسی فوجی پر تنقید کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ فوج کے خلاف ہیں، ہر جگہ ہر ادارے میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ادارہ خراب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہ کہتا ہوں اگر فوج سے ایسی کالی بھیڑیں ہٹائیں گے تو فوج کا وقار بڑھے گا۔‘
ملک میں مارشل لا لگنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مارشل لا لگنے کے دن اب ختم ہو چکے ہیں۔ عوام میں شعور آ چکا ہے اب مارشل لا نہیں لگ سکتا،جیسے میں میں چلنے کے قابل ہوں گا میں دوبارہ نکلوں گا۔‘

مزید :

قومی -