ممنوعہ فنڈنگ کیس ،عمران خان نے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے ایف آئی اے طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کو 7 نومبر کو طلب کر رکھا ہے ۔