"پہلا اور آسان اور تیر بہدف کام" غریدہ فاروقی نے اعظم سواتی کو مشورہ دے دیا

"پہلا اور آسان اور تیر بہدف کام" غریدہ فاروقی نے اعظم سواتی کو مشورہ دے دیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کی اہلیہ کی مبینہ ویڈیو سے متعلق جھوٹ سچ  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ حالات کو مزید انتشار سے بچایا جاسکے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا پہلا اور آسان اور تیر بہدف کام یہ ہے کہ  سینیٹر اعظم سواتی ایف آئی اے  کو وہ ویڈیو مہیا کریں جو انہیں بھجوائی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کرنے تک اعظم سواتی نے  ایف آئی اے  سے رُجوع نہیں کیا تھا۔ ویڈیو کا فارنزک ہو، جھوٹ سچ عوام کے سامنے آ جائے۔ غریدہ فاروقی نے مزید کہا کہ  حالات مزید کسی ہیجان انگیزی اور انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو ان کی اور ان کی اہلیہ کی ایک ویڈیو بھیجی گئی ہے جو سپریم کورٹ کے گیسٹ ہاؤس میں خفیہ طریقے سے ریکارڈ کی گئی۔ اس ویڈیو کے معاملے پر نہ صرف تحریک انصاف بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔