صرف سوال کریں ، وزیر اعظم کی نیوز کانفرنس میں سوال کی آڑ میں تعریف کرنیوالے صحافی پر دیگر صحافی چڑھ دوڑے

صرف سوال کریں ، وزیر اعظم کی نیوز کانفرنس میں سوال کی آڑ میں تعریف کرنیوالے ...
صرف سوال کریں ، وزیر اعظم کی نیوز کانفرنس میں سوال کی آڑ میں تعریف کرنیوالے صحافی پر دیگر صحافی چڑھ دوڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نیوز کانفرنس کی ، وزیر اعظم کے خطاب کے بعد صحافیوں نے ان سے سوالات کئے ، اسی دوران  صحافی انعام اللہ نیازی نے سوال کی آڑ میں تعریفوں کے پل باندھ دیے جس پر دیگر صحافیوں نے ان سے صرف سوال کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم کی نیوز کانفرنس کے بعد صحافیوں نے ان سے سوالات پوچھے ، اسی دوران مائیک  سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کے ہاتھ میں آیا ، انہوں نے سوال کی بجائے کہا کہ  محترم میاں صاحب ، آپ نے پریس کانفرنس بہت تاخیر سے کی ، چھ سات ماہ سے جس سائنٹیفک طریقے سے  یہ  مہم چل رہی تھی ، پتہ نہیں عمران خان کے پیچھے کون ہے ، ہم سب سمجھتے ہیں کون ہیں  ۔  یہ اپنی غلاظت کی وجہ سے قابل عزت کردار راجہ سکندر صاحب پر کیچڑ اچھال رہے ہیں ،  کل مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی  جو کمال کی تھی ، آپ کی بھی بہت اچھی تھے ۔

صحافی حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھنے پر دیگر صحافیوں نے ان سے سوال پر  توجہ دینے کا کہا جس پر خود وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ان سے کہا کہ حفیظ اللہ نیازی صاحب، آپ صرف سوال کریں۔ 

مزید :

قومی -