کروڑوں کی ڈیل کی باتیں، کیا تابش ہاشمی جیو چھوڑ رہے ہیں؟ لیک ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کی ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی جس میں وہ مبینہ طور پر ’جیو‘ چھوڑنے کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق تابش ہاشمی کی یہ ویڈیو ایک مداح نے بنائی، جو ان کے ساتھ سیلفی بنانے کا منتظر تھا۔ تابش ہاشمی ایک اجنبی شخص کے ساتھ ’کروڑوں‘ کی ڈیل کرنے کی باتیں کر رہے تھے۔
تابش ہاشمی کی یہ باتیں مداح نے ریکارڈ کر لیں اور جب اس پر تابش کی نظر پڑی اور پوچھا کہ ہاں بھئی، کیا چاہیے؟ تو مداح نے جھٹ سے ویڈیو ریکارڈنگ بند کرتے ہوئے کہا کہ تابش بھائی آپ کے ساتھ سیلفی چاہیے۔ جس پر تابش ہاشمی اسے کہتے ہیں ’آ ئیے بنا لیجے۔‘کامیڈین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت تابش ہاشمی دو ٹی وی شوز ’ہنسنا منع ہے‘ اور ’جشن کرکٹ‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کسی اشتہاری مہم کا حصہ ہے یا واقعی ان کی حقیقت میں ہی غیر ارادی طور پر ویڈیو لیک ہوئی ہے کیونکہ جن اکاؤنٹس کے ذریعے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے ان کے کیپشنز دیکھ کر بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ کوئی اشتہاری مہم ہوسکتی ہے۔
View this post on Instagram