سابق فٹبالر کے جعلی اکاؤنٹ سے خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر 50 لاکھ روپے کا چونا لگادیا گیا

سابق فٹبالر کے جعلی اکاؤنٹ سے خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر 50 لاکھ روپے کا ...
سابق فٹبالر کے جعلی اکاؤنٹ سے خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر 50 لاکھ روپے کا چونا لگادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات گاہے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ اب ایک کینیڈین خاتون نے اپنی دردناک کہانی سنا دی ہے، جسے کسی نوسرباز نے اٹلی کے معروف سابق فٹ بالر انٹونیو کونٹے کے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے لاکھوں سے محروم کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میری برینڈٹ نامی اس خاتون کو انٹونیو کونٹے کے جعلی اکاﺅنٹ سے نوسرباز نے اپنی محبت کے جال میں پھنسایا۔

کینیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر بیلیول کی رہائشی میری برینڈٹ اس نوسرباز کے جھانسے میں ایسی آئی کہ اپنے بوائے فرینڈ سے بھی تعلق ختم کر لیا۔ وہ جعلی انٹونیو خاتون سے گاہے بگاہے رقم مانگتا رہا او ر وہ اسے بھجواتی رہی۔ مجموعی طور پر اس نے نوسرباز کو 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 50لاکھ روپے) کی رقم بھجوا دی، جب نوسرباز نے اس سے رابطہ ختم کر لیا اور وہ ہاتھ ملتی رہ گئی۔اتنی رقم ہاتھ سے جانے کے بعد میری برینڈٹ کے پاس گھر کے کرائے کے پیسے بھی نہ رہے اور وہ بے گھر ہو کر سڑک پرآ گئی۔ 

میری برینڈٹ نے بتایا کہ ”دو مہینے تک ہم دونوں فیس بک پر بات کرتے رہے۔ تب تک ہمارا تعلق بہت اچھا جا رہا تھا۔ میں نے اس کے لیے اپنے بوائے فرینڈ کو بھی چھوڑ دیا اور اس کے ساتھ زندگی گزار کے لیے اٹلی جانے کو تیار تھی۔ پھر اچانک ایک دن اس نے مجھے بتایا کہ اسے طالبان نے اغواءکر لیا ہے۔ 7ہزار پاﺅنڈ کی رقم وہ پہلے ہی مجھ سے لے چکا تھا۔ طالبان کو تاوان ادا کرنے کے لیے اس نے مجھ سے 15ہزار پاﺅنڈ مانگے۔ میں نے ایک بڑی رقم قرض لی اور اسے 13ہزار پاﺅنڈ بھجوا دیئے۔