ایک بڑے چینل کے مالک نے کہا کہ جب ایک شخص کا چہرہ سکرین پر آتا ہے تو ہماری ریٹنگ زیرو پر چلی جاتی ہے ، شیخ رشید

ایک بڑے چینل کے مالک نے کہا کہ جب ایک شخص کا چہرہ سکرین پر آتا ہے تو ہماری ...
ایک بڑے چینل کے مالک نے کہا کہ جب ایک شخص کا چہرہ سکرین پر آتا ہے تو ہماری ریٹنگ زیرو پر چلی جاتی ہے ، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم  عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر  پیمرا کی پابندی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے پاس اب ریمورٹ ہے جو چہرہ  اسے پسند نہ ہو وہ  چینل بدل دیتے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے بائیکاٹ کا فرق چینلز کو پڑے گا ، عمران خان کو فرق نہیں پڑنے والا ، جو چینل کیبل پر موجود نہیں عوام انہیں انٹرنیٹ اور سوشل میدیاپر  دیکھ رہے ہیں ۔شیخ رشید نے نام لئے بغیر بتایا کہ ایک ٹی وی چینل کے مالک نے انہیں بتایا کہ جب ایک شخص کا چہرہ ان کے ٹی وی پر آتا ہے تو ان کی ریٹنگ  زیرو پر چلی جاتی ہے ۔فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں بلکہ ٹی وی چینلز کے مالکان کے خلاف ہے ۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کے بوکھلاہٹ میں کئے گئے تمام اقدامات عمران خان کے حق میں جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -