سروسز چیفس کی مدت 5 سال، قائم مقام صدر کے دستخط سے تمام بلز قانون بن گئے

Nov 05, 2024 | 10:24 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سروسز چیفس کی مدت 5سال ہو گی، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پاس کردہ تمام بلز پر دستخط کر دیئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیئے، قائم مقام صدر نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کئے، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کئے تھے، آرمی، نیول اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔

مزیدخبریں