لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا، عدالت نے کہاکہ بہت ہو گیا اب دلائل مکمل کریں۔
انسدا د دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا،جج اے ٹی سی نے کہاکہ درخواستگزار کے وکیل کہاں ہیں؟جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں،عدالت نے کہاکہ وہ تو روزانہ اسلام آباد ہوتے ہیں بہت ہو گیا اب دلائل مکمل کریں،عدالت نےسماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔