پارلیمنٹ میں گزشتہ روز قانون سازی کے دوران اراکین نے اپنی تنخواہیں بڑھانے کا بل لانے کی کوشش کی لیکن پھر کیا ہوا؟ بڑا انکشاف 

Nov 05, 2024 | 11:22 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ججز کی تعداد اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کی قانون سازی کے دوران کچھ اراکین پارلیمنٹ کی اپنی تنخواہیں بڑھانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ کچھ سینیٹرز کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کا بل بھی بنایا گیا جس میں تجویز دی گئی کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کے برابر کی جائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ایوانوں سے پذیرائی نہ ملنے پر سینیٹرز یہ تجویز پیش نہ کرسکے، بل بنانے والے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اپنے لئے قانون سازی کررہے ہیں تو ہم کیوں نہ اپنی تنخواہیں بڑھائیں مگر اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

مزیدخبریں