جوڈیشل کمیشن میں( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ  پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

Nov 05, 2024 | 12:32 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن میں( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ  پورا نہیں کیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق بلاول  بھٹو نے کہا ہے کہ  حکومت کیساتھ پیپلزپارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے،بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں