اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب کچھی نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ میں نے پیسے وصول کئے ہیں،اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اورنگزیب کھچی کا مزیدکہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہاہمارے لوگوں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے،ہماری پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمارا سودا کیا ہے،انہوں نے کہاکہ یہ مجھے داد دیں پارٹی کا فارورڈبلاک بننے سے میں نے رکوایا ہے۔