عامر ڈوگر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب

Nov 05, 2024 | 01:10 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہوا، عامر ڈوگر قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے۔چودھری ارمغان سبحانی نے عامر ڈوگر کا نام قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے تجویز کیا، شگفتہ جمانی اور فضل محمد خان سمیت دیگر ممبران نے عامر ڈوگر کے نام کی تائید کی۔

مزیدخبریں