گورنر پنجاب سردار سلیم نے کسان بورڈآفس کا دورہ کیا

         گورنر پنجاب سردار سلیم نے کسان بورڈآفس کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب و چیئرمین پنجاب امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران میاں محمد اجمل نے گورنر پنجاب کو صوبے بھر کے کسانوں کو درپیش مسائل، بالخصوص کھادوں کی بڑھتی قیمتوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور انہیں ان کی اجناس کی پوری قیمت دلوانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ ان کی محنت کا پورا معاوضہ یقینی بنائے۔ میاں محمد اجمل نے کسانوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کسان رہنما مقبول احمد جٹ، میاں سی محمود اور میاں سفیر اجمل بھی موجود تھے۔