ایم سی بی اور نیکس جین آٹو کا خصوصی آٹو فنانسنگ پارٹنرشپ کا آغاز

  ایم سی بی اور نیکس جین آٹو کا خصوصی آٹو فنانسنگ پارٹنرشپ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) ایم سی بی بینک لمیٹڈپاکستان کے صفِ اول کے بینکوں میں سے ایک اور نیکس جین آٹو، جو کہ پاکستان میں اوموڈااور جیکوگاڑیوں کا واحد مجاز ڈسٹری بیوٹر ہے نے ایک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔ اس پارٹنرشپ کے تحت صارفین کے لیے جدید جیکو جے 7 ایس ایچ ایس پی ایچ ای وی اور منتخب اوموڈااور جیکوماڈلز کی خریداری پر خصوصی رعایتی آٹو فنانسنگ سہولیات پیش کی      جا رہی ہیں۔ایم سی بی بینک کے کار فنانسنگ پلیٹ فارمز-فلیٹ فور یو (کمرشل و فلیٹ خریداروں کے لیے) اور کار فور یو(انفرادی صارفین کے لیے) -کے ذریعے صارفین اب بہترین فنانسنگ شرائط سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس اشتراک کے تحت، ایم سی بی بینک صرف 1 سالہ +2% کیبور کے کم مارک اپ ریٹ پر فنانسنگ فراہم کر رہا ہے، جبکہ آدم جی انشورنس کے ذریعے صرف 1% انشورنس ریٹ (بغیر ٹریکر) کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نیکس جین آٹو کی جانب سے ترجیحی ڈیلیوری کی سہولت بھی دی جائے گی۔ایم سی بی بینک کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ عدنان اورنگزیب خان نے کہانیکس جین آٹو کے ساتھ یہ اشتراک ایم سی بی بینک کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو ہوشیار، ماحول دوست اور جدید ٹرانسپورٹیشن کے مواقع فراہم کریں۔نیکس جین آٹو کے ڈائریکٹر محمد عاقب ذوالفقار نے کہاہمیں ایم سی بی بینک جیسے معتبر ادارے کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔